ڈانڈیلی کے جنگلات میں ہرن کاشکار اور چمڑا فروخت کرنےو الا ایک ملزم گرفتار : تین فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2019, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی  :18؍جنوری (ایس او نیوز) شیر منصوبہ حدود کے کولگی علاقے کے جمگا فاریسٹ میں ہرن کا شکار کرکے چمڑا نکالنے والے ایک فرد کو فاریسٹ عملہ گرفتار کرنے کے بعد ملز م کو عدالت میں پیش کیا ہے۔

جمگا،گولیواڑا کے سدو یمکر ہی گرفتارشدہ ملزم ہے۔ ملزم سے ہرن کا چمڑا اور چمڑا چھلنے والے اشیاء کو فاریسٹ عملہ نے ضبط کرلیا ہے۔ اس معاملے میں مبینہ ملوث ملزمان جگو، وٹھوکوکرے ، کھیمو بابو ایڈگ، بیرو ننو کاتروٹ مفرور بتائے گئے ہیں ۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ کارروائی میں فاریسٹ عملہ نورندپا لمانی ، منجوناتھ، محبوب ، ایم پی پاٹل ، علیم الدین ،مہانتیش وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔