منگلورو سنٹر ریلوے اسٹیشن میں سیلنگ کا ٹکڑا گرنے سے ایک شخص زخمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th July 2017, 7:41 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 27؍جولائی (ایس او نیوز) منگلورو سنٹرل ریلوے اسٹیشن میں ٹکٹ بکنگ کے لئے قطار میں کھڑا ہوا ایک شخص اس وقت زخمی ہوگیا جب چھت کا ایک ٹکڑااچانک اس کے سر پر گر پڑا۔ 
موصولہ رپورٹ کے مطابق حسب معمول بہت سارے مسافر بکنگ ایریا میں قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اس دوران سیلنگ کا کچھ حصہ جدا ہوکر سیدھے نیچے گرا جس کی زد میں کنّور کیرالہ کابیجو میتھیو نامی شخص آگیاجس سے اس کے سر اور جسم پر چوٹیں آئیں۔ زخمی میتھیو کو وینلاک اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ میتھیو اپنی والدہ علاج کی غرض سے منگلورو لایا تھا اور واپسی کی ٹکٹ بک کرنے کے لئے قطار میں لگ ہوگیا تھا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح سیلنگ کے ٹکڑے اکھڑنا اور گرنا منگلورو سنٹرل اسٹیشن پر ایک معمول بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...