متسیھا گندھا ایکسپریس ٹرین میں ایک اور ڈکیتی۔۔نشہ آور جوس پلاکر لوٹے گئے نقدی اور زیورات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2017, 2:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی 7/ اگست (ایس او نیوز) ممبئی سے چلنے والی متسیھا گندھا ایکسپریس ٹرین میں نشہ آور دوا ملی ہوئی کوئی چیز کھلاکر مسافروں کو لوٹنے کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔کونکن ریلوے پولیس کے حفاظتی انتظامات کے باوجود زیادہ تر مہاراشٹرا کے کچھ خاص مقامات سے دھوکہ بازوں اور لٹیروں کی ٹیمیں باقاعدگی سے لوٹ کی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔جس سے ریلوے پروٹیکشن فورس کے حفاظتی بندوبست پرہی سوال اٹھ رہے ہیں۔

موصولہ اطلاع  کے مطابق تازہ واردات اڈپی کے ایک بزرگ جوڑے سنجیوا شیٹی (ا۶سال)اوران کی بیوی رتناشیٹی (۵۶سال)کے ساتھ پیش آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی نے ممبئی کے تھانے شہر سے اڈپی کے لئے ٹرین کا سفر شروع کیاتھا۔دراصل سنجیواکی اعصابی بیماری کا علاج اڈپی کے اسپتال میں چل رہا تھا۔اور مزید علاج کے لئے یہ لوگ تھانے سے اڈپی کی جانب آرہے تھے۔ اسی کمپارٹمنٹ میں کرلا سے سفر کررہے کچھ نوجوانوں نے اس بزرگ جوڑے سے درخواست کی کہ انہیں کھڑکی کے قریب والی سیٹ پر بیٹھنے دیا جائے۔ بزرگ جوڑے نے بخوشی اپنی سیٹ ان کو دے دی۔ اس کے کچھ دیر بعد نوجوانوں نے ان دونوں کو پینے کے لئے جوس پیش کیا۔ جوس پیتے ہی دونوں گہری نیند میں چلے گئے۔ اتفاق سے اسی ٹرین کے اے سی ڈبے میں ان کا ایک رشتے دارہریش شیٹی بھی سفر کررہا تھا۔ اس نے دوسرے دن صبح کنداپور کے قریب ان سے ملنے کی کوشش کی تو دونوں غنودگی کی حالت میں تھے اور ان کی صحت ابتر دکھائی دے رہی تھی۔ہریش نے ریلوے پروٹیکشن فورس کی مدد سے بزرگ جوڑے کو منی اسپتال میں منتقل کروایا، جہاں ان کا علاج کیا جارہاہے اور ابھی وہ پوری طرح ہوش و حواس میں نہیں ہیں۔

ابتدائی طورپر معلوم ہوا ہے کہ لٹیروں نے اس جوڑے کے پاس موجود 50ہزار روپے نقد، تقریبا 2لاکھ روپے کے زیورات ،45ہزار روپے مالیت کی راڈو گھڑی اور موبائل فون پر ہاتھ صاف کیاہے ۔اس طرح تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کی لوٹ مچائی گئی ہے۔گمان کیا جاتا ہے کہ لٹیرے اپنی کارروائی انجام دینے کے بعد مہاراشٹر ا کے ساونت واڈی میں ٹرین سے اتر گئے ہونگے۔اس ڈکیتی کے بارے میں مہاراشٹر ا کے انجنی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...