جاپان:دھماکوں میں ایک شخص ہلاک دو زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:50 AM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جاپانی حکام نے اوٹسنومیا شہر میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں موجود شہر اوٹنومیا میں ہوئے۔ واقعے میں ایک ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ٹوکیو کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دو جلی ہوئی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ابھی فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی۔یوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے مقام کے قریب ہی واقع پارک میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہا تھا۔ایک عینی شاہد نے این ایچ کے کو بتایا کہ 'میں نے ایک زوردار آواز سنی'، بارود کی بو آرہی تھی۔سوشل میڈا پر نظر آنے والی ویڈیوز میں بھی جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔