بھٹکل میں لاری کی ٹمپو سے ٹکر؛ ایک ہلاک؛ دس سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 6:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے پر ٹرک کے ٹمپو کو ٹکرمارنے کے نتیجے میں  ٹمپوپر سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ سمیت دس سے زائد مسافروں کو چوٹیں آئیں جس میں تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ اتوار کی دوپہر قریب تین بجے اُس وقت پیش آیا جب ٹمپو بھٹکل سے مسافروں کو بھر کر ہوناور جارہی تھی  کہ شرالی شاردا ہولے کے قریب دولوگوں کو اُتارنے کے لئے  ٹمپو نے بریک لگادئے۔ اس دوران پیچھے سے آرہی ایک ٹرک نے ٹمپو کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹمپو اُلٹ کر سیدھے راستہ کنارے واقع نالے میں جاگری۔

بتایا گیا ہے کہ شاردا ہولے کے قریب رہنے والے بھئیرپّا ماستی نائک (50) ٹمپو سے اُترنے کے فراغ میں دروازے کے قریب ہی تھا کہ ٹرک نےپیچھے سے ٹکر ماردی۔ٹکر لگتے ہی بھیئرپا باہر گرگیا اور ٹمپو اُس کے اوپر ہی اُلٹ گئی۔ بھیرپا کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر اُس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حادثے میں اس کی اہلیہ لکشمی بھیرپا نائک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بتایا جارہا تھا کہ ٹرک  ٹمپو کو ٹکر مارکر فرار ہوگئی ہے، مگر پولس نے بتایا  کہ ٹمپو کو ٹکر مارنے کے بعد لاری کافی آگے جاکر رُک گئی تھی اور پولس نے لاری کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ٹمپو  چونکہ سڑک کنارے نالے میں جاکر اوندھی ہوگئی تھی، مقامی لوگ فوری اُن کی مدد کے لئے لپک پڑے اور سبھی زخمیوں کو باہر نکال کر شرالی اسپتال پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹمپو میں قریب 20  مسافر سوار تھے،  12 لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، البتہ تین لوگ شدید زخی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو کنداپور اسپتال، ایک کو مرڈیشور اور ایک کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل پولس انسپکٹر گنیش اور مضافاتی پی ایس آئی روی سمیت پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائیاں انجام دیں۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...