ممبئی میں تیز رفتار کارکی بائک سے ٹکر؛ ایک کی موت، بھٹکل کا ایک نوجوان شدید زخمی(آپڈیٹ کے ساتھ)

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th February 2019, 11:17 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/فروری (ایس او نیوز) ممبئی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں احمد آباد کے ایک نوجوان کی موقع پر موت واقع ہوگئی، جبکہ بھٹکل کا ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کا ربیط خلیفہ ابن عمر خلیفہ (24) ممبئی کے اپنے دوست انیس (24) کے ساتھ باندرہ سے بذریعہ بائک واپس آرہا تھا کہ سنتا کروز میں پیچھے سے ایک تیز رفتار کار نے ان کی بائک کو ٹکر ماردی۔ ممبئی سے جناب محمد ریاض جاکٹی صاحب نے فون پر بتایا کہ  پیچھے سے بائک کو ٹکر مارنے کےبعد کار فرار ہوگئی۔  انیس چونکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا، حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ربیط  خلیفہ  کے سر کو چوٹ لگی ہے اور  اسے ممبئی رحیجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جناب ریاض صاحب نے بتایا کہ سر پر ہیلمٹ ہونے کے باوجود سر کو شدید چوٹ لگی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اس کی جلد صحت یابی  کے لئے دُعا کی درخواست کی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔