بھٹکل انجمن کالج فور ویمن کی طالبات کا شاندار پرفارمینس پیش کرنے کا سلسلہ جاری؛ بی اے میں سو فیصد نتائج؛ سائنس اور کامرس کی طالبات کا بھی شاندار مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st June 2018, 11:56 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/جون (ایس او نیوز)  انجمن کالج فور ویمن کی طالبات نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تعلیم کے میدان میں زبردست پرفارمینس پیش  کرتے ہوئے  پوری ریاست میں بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔

پرنسپال رئیسہ شیخ کی جانب سے جاری کردہ  پریس ریلیز کے مطابق امسال بی اے کے چھٹے سمیسٹر میں طالبات نے سو فیصدی کامیابی درج کی ہے تو بی ایس سی اور بی کام میں بالترتیب 92.68 فیصد اور 95.80 فیصد اوسط کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

بی کام فائنل میں  ایک طالبہ فرحین دیکاش بنت محمد امین معلم نے  سب سے زیادہ 94.57 فیصد اوسط کے ساتھ زبردست کامیابی درج کرتے ہوئے  کالج میں اول مقام حاصل کیا ہے، توقع ہے کہ یونیورسٹی لیول پر بھی اُسے  ٹاپ ٹین میں جگہ مل سکتی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق بی اے  چھٹے سمیسٹر میں جملہ 49 طالبات  امتحانات میں  شریک ہوئیں تھیں، سبھی طالبات کامیاب رہی ہیں، مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ 49 میں سے 31 طالبات نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہیں۔ اسی طرح بی ایس سی میں جملہ 41 طالبات نے امتحان دیا تھا 38 طالبات کامیاب ہوئی ہیں جس میں 28 امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں۔ شعبہ کامرس میں امسال 72طالبات میں سے 69 کامیاب ہوئی ہیں اور 46 طالبات نے امتیازی نمبرات لئے ہیں۔

بی اے میں تحیّہ تسکین بنت عبداللہ شیخ  نے کالج میں 89.11 فیصد اوسط کے ساتھ اول رینک حاصل کیا ہے، بی بی صالحہ بنت ضیاء الدین کولا نے شعبہ سائنس میں 89.70 فیصد کے ساتھ اول رینک پر ہے، جبکہ شعبہ کامرس میں فرحین دیکاش  نے اول رینک سے کامیابی درج کی ہے۔

کالج پرنسپال رئیسہ شیخ نے طالبات کے اس شاندار پرفارمینس پر نہایت  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اگر پوری محنت اور لگن کے ساتھ  پڑھائی کریں تو اعلیٰ سے اعلیٰ نمبرات لے کر کامیاب ہوسکتے ہیں، انہوں نے اس کامیابی کے لئے بچوں کے والدین کے ساتھ ساتھ    کالج کی  معلمات   کو بھی کریڈٹ دیا کہ کالج لیکچررس  بھی طالبات پر کافی محنت کرتے ہیں اور ہر اسٹوڈینٹ کی کارکردگی پر خصوصی نگاہ رکھی جاتی ہے کہ وہ کسی  بھی شعبہ  میں کمزور نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں بچوں کی تعلیم  کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

انجمن ویمن کالج کے اس شاندار پرفارمینس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو اور جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے  تمام طالبات اور اُن کے والدین کے ساتھ ساتھ کالج پرنسپال اور دیگر معلمات کو بھی مبارکباد پیش کی ہیں۔ جناب عبدالرحیم جوکاکو نے بتایا کہ  گذشتہ کئی سالوں سے انجمن ویمن کالج کی طالبات شاندار پرفارمینس پیش کررہی ہیں اور نہ صرف  بھٹکل لیول پر بلکہ کئی سالوں سے ہماری طالبات یونیورسٹی لیول پر بھی رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...