مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولیاں، 13ملزموں کے خلاف کیسز درج، دوافرادحراست میں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 31st January 2019, 11:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

علی گڑھ،:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے علی گڑھ میں مہاتما گادھی کے پتلے پر پستول سے گولی چلانے کے معاملے کو لے کر پولیس حرکت میں آگئی ہے۔اس معاملے میں ہندو مہاسبھا کی خاتون لیڈر سمیت 13لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بتا دیں کہ بدھ کو مہاتما گاندھی کی 71ویں برسی کے دن علی گڑھ کے نورنگ آباد علاقے میں ان کے پتلے پر ایئر پسٹل سے فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔علی گڑھ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش کلہری نے بتایاکہ بدھ کو گاندھی کی برسی کے موقع پر آج نورنگ آباد علاقے کے ایک گھر میں ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے گاندھی کے پتلے پر ایئر پسٹل سے گولیاں داغی،اس کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندو مہاسبھا کے 13کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس میں ہندو مہاسبھا کی خاتون لیڈرپوجا شگن پانڈے کا نام بھی شامل ہے۔پوجا شگن پانڈے نام کی یہ عورت لیڈر ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری ہے۔علی گڑھ کے اے ایس پی نیرج جادون نے کہا کہ بدھ کو ہندو مہاسبھا کے رکن ناتھورام گوڈسے کی طرح مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولی چلاتے نظر آئے،وہ گوڈے کی تعریف کررہے تھے۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ان سے پوچھا جا رہا ہے۔وہیں پولیس نے باقی ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔علی گڑھ میں گاندھی کے پتلے کو گولی پانڈین نے گولی مار دی۔ویڈیو میں مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی لگنے کے بعد اس میں سے خون بہتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے۔معلومات کے مطابق ہندو مہاسبھا نے اس طرض ناتھورام گوڈسے کایوم شہادت منایا۔اس دوران پانڈین نے کارکنوں کے درمیان مٹھائی بھی تقسیم کی۔بتا دیں کہ ناتھورام گوڈسے نے 30جنوری 1948کو مہاتما گاندھی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہندو مہاسبھا نے گوڈسے کی ستائش کی ہو، بلکہ ہر سال اس کی برسی کو یوم شہید کے طور پر منا رہی ہے۔مہاتما گاندھی کی 70ویں برسی پر بدھ کو پارٹی اور اپوزیشن کے تقریبا تمام رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے دہلی واقع راج گھاٹ پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...