راہل گاندھی کے آنکھ مارنے پر تیجسوی یادو نے کہا ،نشانہ صحیح جگہ لگاہے، جہاں نظر آئے وہیں یلغار کریں : تیجسوی یادو 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st July 2018, 1:07 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:20/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں نریندر مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر ہو رہی بحث کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریر کے بعد ان کے 'آنکھ مارنے' کے ا سٹائل کا راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے تعریف کی اور اسے صحیح جگہ پر نشانہ بتایا۔ تیجسوی یادو نے ایوان میں راہل کی تقریر کے بعد ان کے آنکھ مارنے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میرے دوست، آنکھ صحیح جگہ ماری ہے۔ جہاں نظر آئے وہیں یلغار کریں۔ ان کے جھوٹ کے پلندوں کا کچا چٹھا کھولنے اور ایک شاندار تقریر کے لئے بہت بہت مبارک ہو۔ اس سے پہلے تیجسوی یادو نے یہاں بہار اسمبلی کے مانسون سیشن کے پہلے دن اسمبلی احاطے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تجویز کا مقصد صرف حکومت گرانا نہیں، بلکہ اس کی غلط پالیسیوں کو بے نقاب کرنا بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی اس سیشن میں نہیں تو اگلے سیشن میں نتیش کمار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر غور کرے گی اور اس کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لائے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ این ڈی اے کے اندر کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔ شیوسینا کے واک آؤٹ سے ثابت ہو گیا کہ اتحادی بھی اس حکومت سے ناراض ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین اور غریب مخالف حکومت ہے۔ مرکز اور ریاست کی حکومت کو عوام سے کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے محض اقتدار کی عیش کوشی ہی ان کا مطمح نظر رہ گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔