انتظامی محاذپرناکامی کے الزام کاسامناکررہی یوگی حکومت نے جاری کیا نیا فرمان؛ 15 اگست کو مدارس میں ترنگا لہرانے اور ویڈیوگرافی کرنے کا دیا حکم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2017, 3:12 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:11/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) ایک طرف ریاست  اُترپردیش میں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ تو دوسری طرف  یوپی میں انتظامی بدحالی کی حدیہاں تک پہنچ گئی ہے کہ یوگی کے ہوم ضلع  کے ایک  اسپتال میں سرکار کی لاپروائی سے تیس  بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے ان واقعات پر اپوزیشن یوپی کی بی جے پی حکومت کو گھیرنے میں لگا ہوا ہے لیکن ادتیہ ناتھ پر یوپی سرکارکی توجہ نام بدلنے اوردیگرامورپرہی مرکوزرکھنے کاالزام ہے ۔ یوپی میں اب بی جے پی کی حکومت ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہیں۔ایسے میں ریاست میں یومِِِِ آزادی کے لیے زور شور منانے کی تیاری جاری ہے اور اس دوران حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے ایک حکم جاری کیا گیا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح کا حکم مدرسوں کو مسلسل وقتا فوقتا جاری کیے جاتے رہتے ہیں۔ اتر پردیش میں مدرسہ تعلیم کونسل کی جانب سے صوبہ کے تمام مدرسوں کو خط جاری کر یوم آزادی پورے اہتمام سے منانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔واضح ہوکہ مدارس میں اس کاعام طورپرپہلے بھی اہتمام ہوتارہاہے۔ کہاگیاہے کہ15 اگست کو مدارس میں ترنگا لہرایا جائے، قومی گیت بھی گایاجائے۔ یہ خط 3 جولائی کو اترپردیش مدرسہ تعلیم کونسل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اسے سب ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبودکے حکام کوبھیج دیاگیاہے۔خط میں 15 اگست کو صبح 8 بجے پرچم لہرانے اور قومی گیت گانے کاوقت دیاگیاہے۔ اس کے بعد 8.10 پر جنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بات کہی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی مشورہ دیاگیا ہے کہ پروگرام میں یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے، مدارس کے طلباء کی طرف سے قومی نغمات پیش کیے جائیں۔مجاہدین آزادی اور شہیدوں کے بارے میں طلبہ کو معلومات دی جائیں، قومی اتحاد پر مبنی ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے۔خط میں تمام مدرسہ آپریٹرز کو پروگرام کی ویڈیو اور فوٹو گرافی کرانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس پروگرام کے فوٹو گراف اور ویڈیو سے آنے والے وقت میں بھی ایسے ہی پروگرام کرائے جاسکیں گے۔یہ خط اترپردیش مدرسہ کونسل کے رجسٹرار راہل گپتا کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔ خط جاری کرنے والے گپتا نے بتایاکہ یہ حکم صحیح ہے. اس طرح کا خط پہلی بار جاری نہیں کیاگیاہے۔ وقت وقت پر اسے جاری کیا جاتا ہے۔ میں مدرسہ تعلیم کونسل کارجسٹرار ہوں تو لیٹر جاری کرنا میری ذمہ داری ہے۔.اسے سیاست سے جوڑ کر دیکھنا درست نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...