’دنگل‘اداکارہ زائرہ وسیم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہو:عمر عبداللہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:03 AM | ملکی خبریں |

سرینگر ،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے فلم ’دنگل‘اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ دہلی سے ممبئی جاتے وقت طیارے میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ پولیس کو ایئر وستارا سے مسافروں کی شناخت کرنی چاہئے اور قانونی کارروائی کے لئے مقدمہ درج کرنا چاہئے۔یہ اہم ہے کہ وہ میرے پاؤں میں گر گیا تو میں اسے معاف کر دوں۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور ایک مسافر نے دہلی سے ممبئی جا رہے ایئر وستارا کے طیارے میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔زائرہ نے لائیو ویڈیو کے ذریعے انسٹاگرام پر اپنی آپ بیتی سنائی تھی۔چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص ان کے پیچھے کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ویڈیو میں اداکارہ نے کہاکہ آج میں دہلی سے ممبئی جا رہے طیارے میں سوار تھی، میرے ٹھیک پیچھے کی طرف درمیانی عمر کا ایک شخص بیٹھا تھا جس نے دو گھنٹے کے سفر کو میرے لئے انتہائی تکلیف دہ بنا دیا۔میں نے اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے فون پر ریکارڈ کرنے کی کوشش کی لیکن کیبن کی روشنی کم ہو گئی تھی اس لئے ایسا نہیں ہو سکا۔انٹرنیٹ پر زائرہ کی حمایت میں لوگ متحد ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...