جیتنے پر اوم پرکاش چوٹالہ ہی بنیں گے صوبہ کے وزیر اعلی: ابھے چوٹالہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:23 PM | ملکی خبریں |

جند 12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ابھے سنگھ چوٹالہ نے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کو لے کر چل رہی بات چیت پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جیتنے کی پوزیشن میں اوم پرکاش چوٹالہ ہی صوبہ کے وزیر اعلی بنیں گے۔ ابھے سنگھ چوٹالہ جیند میں جیل بھرو تحریک کے تحت جیند کی نئی اناج منڈی میں ہزاروں لوگوں کی گرفتاری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں ملک اور ریاست میں این ڈی اے کی کراری شکست طے ہے۔مرکزی حکومت کی طرف یو پی ایس سی سے باہر متحدہ سیکرٹریوں کی تقرری سے منسلک سوال پر ابھے چوٹالہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی اہم عہدوں پر آر ایس ایس کے کارکنوں کو بٹھانا چاہتی ہے۔ ہریانہ میں سینئر آئی اے ایس افسر کی طرف سے خواتین افسر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کی فوری طور پر انکوائری کرانی چاہئے اور جو بھی مجرم ہے، اس کو فوری طور پر سزا دینی چاہئے۔ چوٹالہ نے کہا کہ کانگریسی اپنا وجود بچانے کے لئے کہیں رتھ تو کہیں سائیکل سفر نکال رہے ہیں۔ ایس وائی ایل نہر کے مسئلے پر سپریم کورٹ کے احکامات کو نافذ کرنے کی بجائے مرکزی حکومت معاملہ ٹالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔