سگنل فری کاریڈار اور فلائی اوور کے کام تیزی سے جاری چند ماہ ٹریفک مسائل ہوں گے:کےجےجارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2017, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جولائی (ایس او نیوز) بنگلوروترقیات کے ریاستی وزیر کے جے جارج اور میئر جی پدماوتی نے شہر کے اولڈ مدراس روڈ اور اولڈ ایرپورٹ روڈ پر تعمیر سگنل فری کاریڈار کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ اولڈ ایرپورٹ روڈ کے اسرو دفتر کے سامنے وئینڈٹل جنکشن پر فلائی اوور اور سرنجن داس جنکشن سے اندرا نگر 100؍فیٹ روڈ پر انڈر پاس اور کندلہلی جنکشن پر انڈر پاس کے تعمیر کے لئے فی پراجکٹ 19؍کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں۔ اس کا معائنہ کرنے کے بعد مذکورہ دونوں قائدین ہوپ فورم جنکشن سے قریب انڈرپاس جو 31؍کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اور بگ بازار جنکشن پر 27؍کروڑ روپیوں کی لاگت سے زیر تعمیر انڈر پاس کے تعمیری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ مذکورہ تعمیری کام آر این ایس انفراسٹرکچر کنٹرکشن کمپنی لمیٹڈ سونپی گئی ہے۔ جارج اور میئر جی پدماوتی نے مذکورہ 5؍انڈر پاس کے تعمیری کاموں کو 6؍ماہ کے اندر مکمل کرکے اس کو عوام کے استعمال کے لئے پیش کردینے کا حکم دیا۔ اس کے بعد دونوں قائدین نے ہودی جنکشن سے قریب زیر تعمیر فلائی اوور جس کو 40؍کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیرکیا جارہا ہے اس کا معائنہ کرتے ہوئے کنٹراکٹر کو ایک سال کے اندر تمام تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ 5؍انڈر پاس اور ایک فلائی اوور کے تعمیری کام جملہ 34؍کلو میٹر طویل سڑک پر جاری ہیں۔ اسی طرح اولڈ مدراس روڈ کے این جی ای ایف جنکشن سے قریب 70؍کروڑ روپیوں کی لاگت سے انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کیا جانے والا ہے۔ مذکورہ سڑکوں پر جملہ 216 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیری کام جاری ہیں۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر برائے بنگلور ترقیات نے کہاکہ اولڈ ایرپورٹ روڈ اور اولڈ مدراس روڈ پر گاڑیوں کے مالکان کو چند ماہ تک ٹریفک اژدھام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 6؍ماہ تک مذکورہ سڑکوں پر سگنل فری کاریڈار کا تعمیری کام مکمل کرلینے کے لئے انہوں نے کنٹراکٹروں اور بی بی ایم پی افسران کو سخت ہدایت دی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ سگنل فری کاریڈار کے تعمیری کاموں کے لئے این اے یل، ایچ اے یل اور نجی زمینات کو ٹی ڈی آر پیش کرکے حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو معاملات زیرالتوا ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرکے تعمیری کاموں میں تیزی لانے کے لئے انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے۔ معائنہ کے دوران انہوں نے کندلہلی ویب گیار روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پدماوتی نے کہاکہ جملہ 33؍کلو میٹر طویل سگنل فری کاریڈار تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہاں 6؍انڈر پاس اور ایک فلائی اوور تعمیر ہونے والا ہے۔ ان تعمیری کاموں کے لئے جملہ 275کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس طویل سڑک پر فٹ پاتھ اور نالیوں کی بہتر سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔ مقامی کارپوریٹر شروتی کمار نے کہاکہ ویب گیار اسکول کی 12؍کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لئے 4؍نجی جائیدادوں کے مالکان نے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ انہیں ٹی ڈی آر ادا کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 10؍برسوں سے اس سڑک کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس پر رکن اسمبلی ایس رگھو، ڈپٹی میئر آنند کمشنر منجوناتھ پرساد سمیت دیگرافسران موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...