اوکلی پورم سگنل فری کاریڈور پر کام تیزی سے جاری،چار لین کی شاہراہ عنقریب کھول د ی جائے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) شہر کے اوکلی پورم جنکشن سے میجسٹک کے سنگولی راینا جنگشن تک زیر تعمیر آٹھ لائن سگنل فری کاریڈور میں سے چار لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، گزشتہ سال جون میں شروع ہونے والا کام رواں سال دسمبر کے اختتام تک پورا ہوجائے گا،اور اس وقت تک تمام آٹھ لائنوں سے ٹریفک کے گزرنے کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ اس پراجکٹ کیلئے محکمۂ ریلویز کی 3.16 ایکڑ زمین حاصل کی گئی ہے۔ 115 کروڑ روپیوں کی لاگت پر زیر تعمیر اس پراجکٹ کیلئے ریلویز کی طرف سے دی گئی زمین کے عوض بنی مل کی 3.16 ایکڑ زمین ریلویز کے حوالے کی گئی ہے۔ یہاں پر گاڑیاں گزرنے کیلئے آٹھ لائن شاہراہ تعمیر ہوگی اس کے علاوہ دو انڈر پاس گاڑیوں کیلئے اور دو انڈر پاس راہگیروں کیلئے تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہر میں محکمۂ ریلویز کی طرف سے مارچ کے اختتام تک دس انڈر برڈج کاموں کی تکمیل کی جائے گی، جبکہ بی بی ایم پی کی طرف سے جاری آٹھ برڈجوں کے کاموں کو بھی فوری طور پر مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس علاقہ میں 20دسمبر 2012 کو سگنل فری کاریڈور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، یہاں پر ریلویز کی طرف سے زمین فراہم کرنے میں تاخیر کے علاوہ بیسکام ، بی ڈبلیو ایس ایس بی اور بی ایس این ایل کی لائنوں کا ذخیرہ ہونے کے سبب مرحلہ وار انہیں منتقل کیاگیا۔ عموماً مصروف ترین ٹریفک کے سبب مسائل سے دو چار اوکلی پورم میں اس آٹھ لائن شاہراہ کی تکمیل سے ٹریفک کا نظام سہل ہوگا اور ساتھ ہی یہاں سے سٹی ریلوے اسٹیشن ، میجسٹک، آنند راؤ سرکل ، ملیشورم ، بسویشورا نگر، وجئے نگر ،راجہ جی نگر اور ماگڑی روڈ تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...