بحرین نے تیل پائپ لائن میں دھماکے سے آگ کو تخریب کاری قرار دیدیا،ایران کے ملوث ہونے کا ا لزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 12:15 PM | خلیجی خبریں |

منامہ12نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بحرین کی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو تیل کی ایک بڑی پائپ لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کو تخریب کاری قرار دے دیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ تیل پائپ لائن میں آگ تخریب کاری اور دہشت گردی کی خطرناک کارروائی ہے۔اس کا مقصد قوم کے اعلیٰ مفادات کو نقصان پہنچانا اور لوگوں کو خطرے سے دوچار کرنا تھا‘‘۔اس نے مزید کہا ہے کہ بحرین میں یہ تخریبی کارروائی ایران کی ہدایت پر اور اس سے رابطے کے ذریعے کی گئی ہے۔قبل ازیں بحرین کے محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تیل پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔بحرین کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی (باپکو) نیدارالحکومت منامہ سے قریباً پندرہ کلومیٹر دور واقع علاقے میں پائپ لائن میں آگ لگنے کے بعد تیل کی ترسیل بند کردی تھی اور محکمہ شہری دفاع کے حکام اور اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے نزدیک واقع گاؤں بری کے مکینوں کو ایک محفوظ جگہ کی جانب منتقل کردیا گیا تھا۔ایک عینی شاہد کے مطابق پائپ لائن میں دھماکے کے بعد تیز ی سے آگ پھیل گئی تھی۔واضح رہے کہ بحرین ابو صفہ آئیل فیلڈ سے حاصل ہونے والی تیل کی پیداوار پر انحصار کرتا ہے۔یہ بحرین اور سعودی عرب کا مشترکہ کنواں ہے۔بحرین کو وہاں سے پچپن کلومیٹر طویل اے بی پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔اس سے تیل کی ترسیل کی گنجائش دو لاکھ تیس ہزار بیرل یومیہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور پائپ لائن بھی بچھائی جارہی ہے۔اس کے ذریعے تیل کی ترسیل کی یومیہ گنجائش ساڑھے تین لاکھ بیرل ہوگی اور یہ آیندہ سال مکمل ہوگی۔اس کے ذریعے بحرین کے تیل صاف کرنے کے توسیع شدہ کارخانے کو زیادہ مقدار میں تیل پہنچایا جا سکے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...