اسلامی تعاون تنظیم روہنگیا مہاجرین کے مسائل کے حل کی تگ و دو میں

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2017, 11:44 PM | خلیجی خبریں |

واشنگٹن،5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسلامی تعاون تنظیم((OICاور اقوام متحدہ بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کا حل ممکن ہو سکے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے جمعے کے روز بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے او آئی سی، اقوام متحدہ اور ڈھاکا حکومت ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
او آئی سی کے سربراہ یوسف بن احمد العثیمین نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے قریب واقع روہنگیا مسلمانوں کی ایک مہاجر بستی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مہاجرین سے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی قوانین کا احترام کریں۔ اس مقام پر انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے میانمار کے شہریوں کو اپنے ہاں پناہ دی۔گزشتہ برس اکتوبر میں راکھین ریاست میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد جنسی زیادتیوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات عائد کرتے قریب 75ہزار روہنگیا افراد سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔ اکتوبر کی نو تاریخ کو میانمار کے سرحدی محافظوں پر ایک حملے کے بعد اس عسکری آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
میانمار میں عمومی رائے یہ ہے کہ روہنگیا ملک کے شہری نہیں ہیں اور وہ بنگلہ دیش سے ہجرت کر کے میانمار آنے والے وہ افراد ہیں، جو غیرقانونی طور پر میانمار میں رہ رہے ہیں، دوسری جانب بنگلہ دیش انہیں میانمار کا شہری قرار دیتا ہے۔ میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد قریب گیارہ لاکھ ہے اور ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی نسلوں سے اسی ریاست میں آباد ہیں۔
57مسلم ممالک کی نمائندہ او آئی سی ایک طرح سے مسلم دنیا کی اجتماعی آواز قرار دی جاتی ہے۔ او آئی سی نے جنوب مشرقی ایشیا کے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دینے میں فراغ دلی کا مظاہرہ کریں۔
العثیمین نے اپنے چار روزہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہا، ہم میانمار میں بسنے والی روہنگیا مسلم اقلیت کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں۔اپنے دورہ بنگلہ دیش میں انہوں نے وزیراعظم حسینہ واجداور وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...