پدماوتی:پہلے اسکولوں کے پروگراموں میں ’گھومر‘گانے پر لگائی پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 9:06 PM | ملکی خبریں |

بھوپال ،23؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے ریاستی تعلیمی افسر نے تنازعات میں آئی فلم ’پدماوتی‘کے گھومر گانے کو ضلع کے اسکولوں کے ثقافتی پروگراموں میں شامل کرنے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔بہرحال سوشل میڈیا پر اس حکم کے وائرل ہونے کے بعد ضلع کلکٹر نے آج ڈی ای اوکو اس حکم کو فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ’گھومر‘پر پابندی کے لئے افسر کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔دیواس ریاست کے وزیرتعلیم آفیسر (ڈی ای او) دنیش سوریوشی نے بدھ کو ضلع کے نجی اور سرکاری تمام اسکولوں کے پرنسپل کو ثقافتی پروگراموں میں پدماوتی فلم کا’گھومر‘گانا شامل نہ کئے جانے کی ہدایات جاری کی۔ انہوں نے اپنے حکم میں کہاکہ پدماوتی کے اعزاز میں قومی راجپوت کرنی سینا کی طرف سے اس کے آفس میں درخواست پیش کی گئی ہے جس میں اسکول کے تحت ہونے والے تمام ثقافتی پروگراموں میں گھومر گانے پر پابندی لگا ئے جانے اور ہندوتو کے احساس کو ٹھیس نہ پہنچانے کے بارے میں کہا گیا ہے۔لہٰذا آپ اپنے اسکول کے ثقافتی پروگراموں میں گھومر گانے کا استعمال نہ کریں۔دریں اثنا ضلع کلکٹر اشیش سنگھ نے بتایا کہ ڈی ای او کے اس حکم کو فوری طور پرچارج منسوخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس کی اطلاع آج صبح ہی ملی ہے۔اس طرح کی ہدایات صرف ریاستی حکومت کی جانب سے ہی جاری کئے جا سکتے ہیں۔میں نے ڈی ای او کو فوری طور پر اس حکم کو واپس لینے کوکہا ہے اس کے ساتھ ہی ڈی ای او کو اس معاملے میں تین دن کے اندر وضاحت دینے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...