گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی بال ٹیمپرنگ کی بحث
گولڈ کوسٹ،03؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ گرچہ شامل نہ ہو لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں سے منسلک گیند سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ یہاں بھی اس قدر زیر بحث ہے کہ سخت سمجھے جانے والے امیگریشن افسر تک اس سلسلے میں ملک کی تصویر کو لے کر فکر مند ہیں۔گولڈ کوسٹ ہوائی اڈے پر ایک امیگریشن افسر نے کہاکہ کیا گیند سے چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے معاملے پر آپ کی نظر ہے؟ براہ مہربانی اس کے بارے میں زیادہ نہ لکھیں، ہم شرمندہ ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ہوئی گیند سے چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کو لے کرا سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واقعہ سے ملک کے کھیل مداح ناراض، مایوس اور دکھی ہیں۔امیگریشن افسر نے کہاکہ یہاں ہر کوئی اسمتھ کو کافی پسند کرتا تھا اور وہ جس طرح سے رو رہے تھے، ویسے روتے ہوئے دیکھ کر بہت برا لگا۔میری نظر میں وارنر تھوڑے بدماش جیسے ہیں اس لیے انہیں جو (سزا) ملی وہ اس کے حقدار ہیں۔ حالانکہ مجھے بینکروفٹ کے لئے بھی برا لگا۔کھیل گاؤں میں کام کرنے والے ایک والنٹیئرنے کہاکہ ہمیں جارحانہ ہوکر لیکن کھیل کے احساس کے ساتھ کھیلنا پسند ہے، اس معاملے میں حد پار کی گئی۔امید ہے کہ (دولت مشترکہ)گیمز کامیاب ہوں گے اور ہم اس سے آگے بڑھ پائیں گے۔ایسا لگتا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کے رو کر معافی مانگنے کے بعد میڈیا کو لے کر نرم ہو گیا۔