اوڈیشہ: ’تتلی‘ طوفان نے اختیار کی بےحد خطرناک شکل، اسکول- کالج بند، 3 لاکھ لوگ محفوظ جگہوں پر منتقل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th October 2018, 5:33 PM | ملکی خبریں |

11 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾  اوڈیشہ میں آئے طوفان ’تتلی‘ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اس سائکلون کی وجہ سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز فضایں چل رہی ہیں۔ جمعرات کے روز صبح کے وقت طوفان اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ فی الحال ان علاقوں میں سخت بارش ہو رہی ہے۔ واضح ہو کہ طوفان اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے جمعرات صبح ساڑھے پانچ بجے ٹکرایا ۔

تو وہیں دوسری جانب  اس طوفان کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے تقریباََ تین لاکھ لوگوں کو خطرہ والے علاقہ سے نکالا گیا ہے۔ مرکز نے اس کے مدنظر حالات سے نمٹنےکے لئے بدھ کو اوڑیشہ، آندھرپریش اور مغربی بنگال کے لئے این ڈی آر ایف کی متعدد ٹیمیں تعینات کی۔

قابل غور ہے کہ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ طوفان ’تتلی‘ کے پہنچے سے قبل اوڈیشہ میں تقریباَل 3 لاکھ لوگ محفوظ جگہوں پر پہنچائے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں سخت بارش کے سبب تمام اسکولوں، کالجوں کو جمعرات اور جمعہ کے روز بند رکھنے کا حکم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...