خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ جاری رکھے گا اڑیسہ: نوین پٹنائک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 10:56 AM | ملکی خبریں |

بھونیشور10 مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کا کہنا ہے ان کی پارٹی ور ان کی حکومت ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کی مانگ جاری رکھے گی۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کی طرف سے خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کے سلسلے میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پٹنائک نے کہاکہ ہم ہمیشہ سے اڑیسہ کے لئے خصوصی ریاست کے درجہ کی کوشش کر رہے ہیں، ہم پھر سے اپنے مطالبات کا اعادہ کریں گے ۔ اس سے پہلے لوک سبھا میں بی جے ڈی کے لیڈر بھرت ہری مہتاب نے کہا تھا کہ اگر مرکز آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیتا ہے تو اڑیسہ بھی اپنی مانگ میں شدت لائے گا ۔ مہتاب نے صحافیوں کو بتایاکہ اڑیسہ طویل مدت سے خصوصی ریاست کے درجہ کی مانگ کر رہا ہے، تاہم اگر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کو اس کا درجہ ملتا ہے تو ہم کو بھی اپنی مانگ میں شدت لانی ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں پالیسی کمیشن کے نائب صدر راجیو کمار کے ساتھ ہوئی ملاقات میں اڑیسہ کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ دہرایا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...