اڑیسہ کے گورنر ایس سی ضمیر کو اسپتال سے ملی چھٹی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:20 AM | ملکی خبریں |

بھوینشور ، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اڑیسہ کے گورنر ایس سی ضمیر آج ایک نجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ضمیرکو صحت مند پایا جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اسپتال میں کل داخل کرائے جانے کے بعد انہیں24 گھنٹے کیلئے نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ سینے میں درد کی شکایت کے بعد ضمیر کو داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ گورنر نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ وہ عام جانچ کیلئے اسپتال گئے تھی۔ ضمیرنے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ پورے کہ پورے ہندوستان میں میڈیاکے ذریعے ایسے جھوٹھی خبریں تشہیرکی جا رہی ہے کہ جن میں کہا گیا ہے کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے۔ لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوکہ میں عام جانچ کیلئے اپولوآیا ہوں۔ میں پوری طرح سے ٹھیک اور صحت مند ہوں۔ذرائع کے مطابق گورنر ڈاکٹر ایس سی ضمیر کو جانچ کیلئے بھونیشور کے اپولواسپتال لایا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک اور مرکزی پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان اسپتال میں ضمیر کا حال معلوم کرنے کے لیے گئے تھے۔ پٹنایک نے گورنرکے صحت مند جلد ہونے کی امید کی اور ان کا علاج کررہے اسپتال کے دل کے مرض کے ماہرپی کے ساہو سے بات کی تھی۔دھرمیندر نے کہا کہ گورنر کی صورتحال بہتر ہے اور ان کی سبھی میڈیکل جانچ ٹھیک پائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...