اڑیسہ: اسپتال میں لگی آگ،کوئی جانی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:11 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور ،2 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھونیشور میں ایک نجی اسپتال میں ہفتہ کو آگ لگ گئی تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ فائر بریگڈیئرافسر آر سی مانجھی نے بتایا کہ گجپت نگر علاقے کے قریب اپولواسپتال کے بیٹري کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد فائر بریگیڈیئر کی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا اور کچھ ہی دیر کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔اسپتال کے ایک افسر نے بتایا کہ کچھ ملازمین نے پانچویں منزل پر واقع بیٹري کمرے کے باہر سے دھواں اٹھتا دیکھا۔اس کے بعد فائر محکمہ کو کو اس بارے میں مطلع کیا گیا اور آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے۔

محکمہ فائر بریگیڈیئر کے افسر نے اوراسپتال کے حکام نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو، تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔اسپتال کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ بیٹري کمرہ تک محدود رہی اور اسپتال کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلی کیونکہ فوری طور پر بجلی بند کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے احتیاط کے طور پر کچھ مریضوں کو اسپتال کی پانچویں منزل سے نکال دیا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...