اڑیسہ : غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں آگ زنی اور دھماکے، 11 افراد ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:50 AM | ملکی خبریں |

بھونیشور، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اڑیسہ کے بالیشور ضلع میں پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی۔اس واقعے میں پانچ افراد زخمیی بھی ہوئے جو اسپتال میں دم توڑ دیئے ۔ وہیں ایک پولیس افسر کو اس معاملے میں معطل بھی کیا گیا ہے۔ بہاولپور میں واقع غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے شدید دھماکے میں کل رات چھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور نو زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے کہا کہ زخمیوں کو کٹک کے شری رام چندر میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کے لئے قائم کئے گئے میڈیکل بورڈکے چیئرمین پروفیسر ارون چودھری نے کہا کہ نو زخمیوں میں سے پانچ شدید جھلس گئے تھے، علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمی ہوئے چار مریضوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے بعد پولیس ڈائریکٹر جنرل آر پی شرما نے بہاولپور سمندر تھانے کے انسپکٹر انچارج سنتوش بیہری کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔وزیر اعلی نوین پٹنائک نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بھی 50 ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے واقعہ کے لئے ذمہ دار لوگوں پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...