اوباما نے جاسوس میننگ کی سزا میں کمی کر دی

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 18th January 2017, 8:11 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ فوجی اہلکار چیلسی میننگ کی سزا کم کر دی ہے۔ وکی لیکس کو خفیہ راز مہیا کرنے کے جرم میں میننگ کو 35سال کی سزا ئے قید سنائی گئی تھی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق باراک اوباما کی جانب سے اس اعلان کے بعد میننگ کی سزا 35سال سے کم کر کے سات سال کر دی گئی ہے اور رواں برس سترہ مئی کو یہ مدت پوری ہو جائے گی، جس کے بعد میننگ آزاد ہوں گی۔ میننگ ریاست کینساس کی ایک فوجی جیل میں اپنی سزا کاٹ رہی ہیں۔انہیں خفیہ فوجی راز وکی لیکس کو مہیا کرنے پر پینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے چیلسی میننگ کی سزا کم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ آسانج کے قانونی مشیر بیری پولاک کے مطابق، چیلسی جیسے لوگوں نے عوام کے مفادات کی خاطر ایسا کیا تھا۔ ان پر  تو مقدمہ چلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور نہ ہی انہیں اتنی لمبی سزا ملنی چاہیے تھی۔ وکی لیکس کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو کہا گیا تھا کہ اگر چیلسی کو رہا کر دیا گیا تو جولیان آسانج  خود کو امریکی حکام کے حوالے کر دیں گے۔ آسانج اپنی سویڈن اور امریکا حوالگی سے بچنے کے لیے آج کل لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

چیلسی میننگ نے تین سال قبل بھی باراک اوباما سے معافی کی درخواست کی تھی۔ چیلسی نے 2013ء میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مرد نہیں خاتون ہیں۔ وہ بطور بریڈلی میننگ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لے چکی تھیں۔ میننگ گزشتہ چھ برسوں سے سلاخوں کی پیچھے ہیں۔میننگ کو 2010میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ بغداد میں تعینات تھیں۔ انہوں نے تقریباً سات لاکھ خفیہ امریکی دستاویزات کے علاوہ کئی ویڈیوز بھی وکی لیکس کو فراہم کی تھیں۔ ان میں وہ ویڈیو بھی شامل تھی،جس میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کئی عام شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امریکی صدر نے قیدیوں کی  سزا میں کمی کرنے کے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مزید 64افراد کو بھی معاف کیا ہے، جن میں ریٹائرڈ جنرل جیمز کارٹرائٹ بھی شامل ہیں۔ کارٹرائٹ پر خفیہ راز افشا کرنے کے اسکینڈل میں غلط بیانی کا الزام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔