سلویٰ گذرگاہ سے سعودی عرب پہنچنے والے قطری عازمین حج کی تعداد میں اضافہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 3:17 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،22اگست(ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)قطر سے سلویٰ بارڈر کراسنگ کے ذریعے سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں متعد بہ اضافہ ہوگیا ہے ۔اس سرحدی گذر گاہ پر تعینات پر سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹس کے جنرل مینجر کرنل حسن الدوسری کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں قطری شہریوں کے اندراج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ سوموار تک سرحدی گذرگاہ سے آنے والے ساڑھے چار سو سے زیادہ قطری عازمین کا اندراج کیا گیا ہے۔

اخبار الشرق الاوسط کی اطلاع کے مطابق قطری حکام کی جانب سے سعودی ائیرلائنز کے طیاروں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد بری راستے سے آنے والے قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔سلویٰ بارڈر کراسنگ پر تعینات سعودی محکمہ کسٹمز کے جنرل مینجر عثمان الغامدی کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے آنے والے تمام قطری عازمین کو ٹھہرانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ حج کے لیے آنے والے قطری عازمین مناسک کی تکمیل اور اس کے بعد اپنے وطن واپسی تک خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمان ہوں گے اور وہی ان کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں۔دریں اثناء قطر سے تعلق رکھنے والے متعدد عازمین حج نے سلویٰ کی گذرگاہ کے ذریعے سعودی سرزمین پر پہنچنے پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہاں سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا ہے۔قطر ی عازمین کا سعودی علاقے میں پہنچنے پر پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھیں پاسپورٹ لاؤنج اور دوسری ضروری دفتری کارروائی کے دوران میں کسی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہاں ان کے تمام امور بڑی جلدی میں نمٹا دیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...