نیوکلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت کے لیے پاکستان کی کوششیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:46 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں پاکستان کی سفیر، جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس، محکمہ ئخارجہ، کانگریس کے کلیدی قائدین، اہم تھنک ٹینکس اور رائے عامہ تشکیل دینے والے ماہرین سے ملاقاتیں کرکے اُن پر زور دیا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں پاکستان کی رکنیت کے حصول میں مدد کی جائے۔یہ بات سفارت خانے کے ترجمان اور پریس اتاشی، ندیم ہوتیانہ نے ہفتے کے روز ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ این ایس جی رکنیت کے حصول کے حوالے سے سفیر جیلانی نے پاکستان کا کیس پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی مقاصد کے عزم کی غیر مبہم پاسداری کرتا ہے، اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرم کا کمانڈ اور کنٹرول نظام معیاری ضابطوں پر مشتمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیر نے امریکی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور اُن کے ڈلیوری کے ذرائع کے عدم پھیلاؤ کے معاملے پر بین الاقوامی تشویش سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ اُس کا بھرپور حامی ہے۔سفیر جیلانی نے واضح کیا ہے کہ این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت بین الاقوامی سکیورٹی کے فروغ کے ضمن میں درست فیصلہ ہوگا۔اِن رابطوں کے دوران اُنھوں نے اِس بات کو واضح کیا کہ این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے سے پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کی بین الاقومی کوششوں کے لیے مضبوطی کا باعث بنے گا، ساتھ ہی تقریباً 20 کروڑ آبادی کی اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی جوہری ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو پُرامن مقاصد کے لیے استعمال کو فروغ دے گا، جن میں صحت، زراعت، بجلی کی پیداوار کے شعبے شامل ہیں۔

سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے بین الاقوامی ادارے، آئی اے اِی اے کا ایک بانی رُکن ہے، جس نے تخفیف اسلحہ کانفرنس کی جانب سے کثیر جہتی ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے آلات کے حوالے سے مساوی اور سکیورٹی کے معاملات کو اولیت دینے کے اصول کی پاسداری کے حوالے سے بات چیت میں متحرک کردار ادا کیا ہے۔ساتھ ہی، پاکستان نے ایکسپورٹ کنٹرول رجیم، ضابطوں سے متعلق قانون سازی، مربوط ظابطوں اور انتظامی اقدامات سے متعلق تفصیل تشکیل دینے میں اپنا قابل قدر حصہ ڈالا ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدی فہرست این ایس جی، میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (ایم ٹی سی آر)اینڈ آسٹریلیا گروپ کیاعلیٰ معیار کی ضامن ہے۔سفیر نے کہا کہ این ایس جی کے رہنما اصولوں پر اپنی یکطرفہ وابستگی سے پاکستان نے عدم پھیلاؤ کے عالمی معیار سے اپنی سچائی ثابت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...