اجیت ڈوبھال کے بیٹے نے جے رام رمیش اور انگریزی میگزین کے خلاف درج کرایاہتک عزتی کاکیس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے)اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال نے اپنے خلاف خبر چھاپنے والی انگریزی میگزین دی کارواں کے مدیر، رپورٹر اور کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے خلاف دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔دراصل انگریزی میگزین کارواں نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ نوٹ بندی کے ٹھیک بعد وویک ڈوبھال نے ٹیکس ہیون- کیمین آئی لینڈ میں ہیج فنڈ کمپنی کارجسٹریشن کرایا۔اس کے بعد کیمن جزائر سے ہندوستان میں آنے والی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔کانگریس کے لیڈر جے را رمیش نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وویک ڈوبھال کے کاروبار کو D-Companyکا نام دیا تھا۔وویک ڈوبھال کی دلیل ہے کہ میگزین میں شائع مضمون غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد حقائق پر مبنی ہے جسے وہ کورٹ میں ثابت کر دیں گے۔انہوں نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ جو لوگ اس غلط مضمون پر مبنی بیانات کرتے ہیں اور بیانات پر تبصرہ کرتے ہیں وہ حقائق کی تحقیقات بھی نہیں کرتے ہیں،لہذا وہ اس کے برابر شراکت دار ہیں۔غور طلب ہے کہ انگریزی میگزین دی کارواں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے نوٹ بندی کے اعلان کے 13دن بعداین ایس اے اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال نے کیمین آئی لینڈ میں جی این وائی ایشیا فنڈ نام کی ہیج فنڈ (سرمایہ کاری فنڈ)کمپنی کا رجسٹریشن کرایا ۔رپورٹ کے مطابق وویک ڈیوال کا کاروبار ان کے بھائی شوریہ ڈوبھال سے متعلق ہے۔میگزین کے اس انکشاف کو بنیاد بناتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر نے کانگریس ہیڈکوارٹر سے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اجیت ڈوبھال کے دونوں بیٹے جی این وائی ایشیا کے جال میں پھنسے ہے، جو بالکل ڈی کمپنی کی طرح ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...