ہندوستان کے برانڈ ایمبیسڈرہیں ہندنژادتارکین وطن:مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 12:27 AM | ملکی خبریں |

وارانسی،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے تارکین وطن کو ہندوستان برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا اور کہا کہ وہ ملک کی صلاحیتوں کی علامت ہیں۔وزیراعظم نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 15ویںیوم تارکین وطن کے افتتاح کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے یہاں موجود لوگوں سے کہا کہ میں تارکین وطن کو ہندوستان کا برانڈ ایمبیسڈر مانتا ہوں،وہ ہماری صلاحیتوں اور تعاون کی علامت ہیں۔مودی نے کہاہے کہ ہند نژاد لوگ ماریشس، پرتگال اور آئر لینڈ جیسے ممالک میں رہ رہے ہیں۔مودی نے راجیو گاندھی کے اس بیان کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک روپے میں سے صرف 15پیسے ہی لوگوں تک پہنچ پاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے اس بربادی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں،کانگریس کی حکمرانی کے دوران ہورہی 85فیصد لوٹ کوٹیکنیکل ٹیکنالوجی کے ذریعہ 100فی صد تک روک لگادی ہے۔مودی نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو 580000کروڑ رو پے دئے ہیں جو مختلف منصوبوں کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفرہوئے،تصور کریں کہ اگر ملک پرانے نظام کے مطابق چل رہا ہوتا تو 450000کروڑ روپے غائب ہو جاتے۔کانگریس پر حملہ کرنے کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ’لوٹ ‘کوپہلے ہی روکاجاسکتا تھا لیکن ایسا کرنے کا کوئی ارادہ اور طاقت ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے کہ مختلف منصوبوں کے تحت براہ راست مالی امداد فائدہ مندوں کے اکاؤنٹس تک پہنچ جائیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ماریشیس کے وزیر اعظم پرین جگن ناتھ نے وزیر اعظم مودی کو ’اسکل انڈیا‘اور ’بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ‘کے منصوبوں کے ذریعے ہندوستان میں تبدیلی کرنے کے لئے تعریف کی۔انہوں نے عالمی توانائی پر صاف توانائی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی شمسی اتحاد قائم کرنے کے لئے مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔جگن ناتھ نے اگلے مہینے بھگود گیتا تہوار اور اگلے سال بھوجپوری تہوار کا بھی اعلان کیا۔پہلی بار یہ کانفرنس 9جنوری کے بجائے 21جنوری سے 23جنوری کے درمیان منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگ یہاں آنے والے پریاگراج کے کمبھ میلے میں حصہ لیں اور پھر قومی دارالحکومت میں یوم جمہوریہ کے پریڈ پروگرام میں حصہ لیں۔ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع ’نئے ہندوستان کی تخلیق میں خاندان کا کردار‘ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...