اب ہندی میں بھی د ے سکتے ہیں پاسپورٹ کے لیے درخواست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاسپورٹ کے لیے اب آپ ہندی میں بھی درخواست دے سکتے ہیں۔جی ہاں وزارت خارجہ نے پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے ہندی کی بھی ایک تجویز رکھی ہے۔دراصل ، یہ قدم حال ہی میں صدر پرنب مکھرجی کی طرف سے سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کمیٹی کی نویں رپورٹ میں زبان کو لے کر کی گئی سفارشات کو قبول کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔رپورٹ 2011میں پیش کی گئی تھی۔اب لوگ پاسپورٹ کا اپلی کیشن ہندی میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور بھر سکتے ہیں ۔کمیٹی کی طرف سے یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ پاسپورٹ بنانے والے سب دفتروں میں ہندی اور انگریزی دونوں میں فارم ملنے چاہیے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ،ان تمام تجاویز کو صدر پرنب مکھرجی نے منظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی پاسپورٹ اور ویزے سے متعلق تمام معلومات بھی ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں فراہم کی جائیں گی۔حکومت کے قدم سے پاسپورٹ آفس اور مختلف سفارت خانوں میں ہندی جاننے اور لکھنے والے لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیداہو گئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...