روم ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں پہنچے جوکووچ
روم، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایک دن میں دو بار کھیلنے کی چیلنج سے ابھرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں جوکووچ نے ڈومینی تھیم کو 6-1، 6-0 سے شکست دے کر بنائی۔خطابی مقابلے میں جوکووچ کا سامنا جرمنی کے 20 سال کے ایلییسادر جویریو سے ہوگا جو گزشتہ ایک دہائی میں ماسٹرز فائنل میں جگہ بنانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے۔ جویریو نے سیمی فائنل میں امریکہ کے جان اسنر کو 6-4، 6-7، 6-1 سے شکست دی۔چار بار کے سابق چمپئن جوکووچ کا جمعہ کو یوآن مارٹن ڈیل پوترو کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کی وجہ سے درمیان میں روکنا پڑا، جسے انہوں نے ہفتہ کو ختم کیا۔