الال: بدنام زمانہ چور اور راؤڈی شیٹر گرفتار۔ لوٹی گئی سونے کی چین برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 6؍فروری (ایس او نیوز) الال پولیس اسٹیشن میں درج متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ چور اور ہسٹری شیٹر کو مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم کا نام رمیض(26سال) بتایا جاتا ہے جوکہ الال کا رہنے والاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر 2017کو سبھاش نگر میں اپنے گھر پر تنہا رہنے والی پشپاریڈی نامی 70 سالہ بزرگ خاتون کے گھر میں گھس کر اسے دھمکانے کے بعد رمیض اس کے گلے سے پچاس ہزار روپے مالیت کی16گرام وزنی سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔الال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد پولیس اس روپوش ملزم کی تلاش میں تھی۔ اس واردات کے علاوہ دیگر تین ڈکیتی معاملات میں بھی رمیض ملوث بتایا جاتا ہے۔ 

الال سرکل انسپکٹر گوپی کرشنا آر نے اپنے عملے کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے رمیض کو گرفتار کرلیااوراس کے قبضے سے لوٹی گئی سونے کی چین برآمد کرلی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔