اتراکھنڈ میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:23 AM | ملکی خبریں |

دہرادون، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتراکھنڈ میں پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا جس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی بھرنے کا عمل بھی شروع ہو گیاہے۔

چیف الیکشن افسر سوجنیا نے بتایا کہ پانچوں سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے خواہاں امیدوار آج سے لے کر 25 مارچ تک ہر کام کے دن پرچہ نامزدگی بھر سکیں گے۔نامزدگی کے عمل کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات دیئے گئے ہیں کہ امیدوار کا کاپرچہ نامزدگی صبح 11 بجے سے لے کر شام تین بجے تک ہوگی ۔اگر کوئی امیدوار تین بجے کے بعدپرچہ نامزدگی بھرنے کے لیے روم داخل ہوتا ہے تو اس امیدوار کا پرچہ نامزدگی جمع نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ چار پرچہ نامزدگی بھر سکتا ہے۔

سوجنیا نے بتایا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو اپنا الگ بینک اکاؤنٹ کھولناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار متشرکہ اکاؤنٹ بھی کھول سکتا ہے لیکن مشترکہ اکاؤنٹ صرف الیکشن ایجنٹ کے ساتھ ہی کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو پرچہ نامزدگی کے عمل کی مکمل ویڈیوگرافی کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ پرچہ نامزدگی بھرتے وقت ہونے والی ویڈیوگرافی کے دوران نامزدگی کمرے میں گھڑی مناسب مقام پر لگائی جائے تاکہ تاریخ اور وقت بھی دکھائی دیتا رہے۔

چیف الیکشن افسر نے کہا کہ نامزدگی کے عمل کے آخری دن دوپہر دو بجے سے تین بجے تک پرچہ نامزدگی کے کمرے میں مکمل ریکارڈنگ کی جائے گی اور اس دوران اگر کوئی نامزدگی نہیں بھی کرتا ہے، تب بھی یہ ریکارڈنگ ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...