لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی نوٹیفکیشن جاری،91لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت91سیٹوں کےلئے پیر کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی عام انتخابات کا عمل باضابطہ طورپر شروع ہوگیاہے۔

اس کے ساتھ ہی آندھرا پردیش ،اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی سبھی سیٹوں اور اڈیشہ کی 28اسمبلی سیٹوں کے کےلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے۔آج سے امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کرسکیں گے۔

اس بار لوک سبھا کی 543سیٹوں کےلئے سات مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوگی،جس میں پہلے مرحلے کےلئے 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس مرحلے میں 20ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 91 سیٹوں کےلئے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 25مارچ ہے جبکہ ان کی جانچ 26مارچ کو ہوگی اور 28مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔اس بار لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور سبھی مرحلوں کےووٹوں کی گنتی 23مئی کوہوگی۔

پہلے مرحلے کے تحت آندھرا پردیش کی سبھی 25،اترپردیش کی آٹھ،مہاراشٹر کی سات،آسام اور اتراکھنڈ کی پانچ پانچ،بہار اور اڈیشہ کی چار چار،اروناچل پردیش ،میگھالیہ،مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی دو دو اور چھتیس گڑھ،میزورم ،سکم ،تریپورہ،منی پور،انڈمان نیکوبار جزائراور لداخ کی ایک ایک لوک سبھا سیٹ کےلئے ووٹنگ ہونی ہے۔
آندھرا پردیش اسمبلی کی سبھی 175،اروناچل پردیش کی سبھی 60،سکم کی سبھی 32اور اڈیشہ کی 147میں سے 28اسمبلی سیٹوں کےلئے پہلے مرحلے میں 11اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ان کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے اور دیگر الیکشن پروگرام بھی پہلے مرحلے کی لوک سبھا سیٹوں کے مطابق ہی ہوں گے۔

انتخابات کا اعلان 10مارچ کوکیا گیا تھا اور فوری طورپر ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 18اپریل کو،تیسرے مرحلے میں 23اپریل کو،چوتھے میں 29اپریل کو،پانچویں میں 6مئی کو ،چھٹے میں 12مئی کو اور ساتویں مرحلے میں 19مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...