جنتادل ایس کے معطل 7ارکان اسمبلی میں سے ایک ایچ سی بال کرشنا بات چیت کیلئے تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 3:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 21مارچ (ایس او نیوز؍یواین آئی ) جنتادل ایس کے معطل 7ارکان اسمبلی میں سے ایک ایچ سی بال کرشنا نے پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے فرزند سابق وزیراعظم ایچ ڈی کمار سوامی کے علاوہ پارٹی لیڈروں سے کرناٹک اسمبلی سے راجیہ سبھا کے 23مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے وہپ کے مسئلہ پر بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔بال کرشنا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایک طرف وہ ہمیں پارٹی سے معطل کرتے ہیں اور دوسری طرف 23مارچ کو ہونے والے انتخابات میں جے ڈی ایس کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے وہپ جاری کرتے ہیں۔ میں الجھن کا شکار ہوں ۔ اور اگر مجھے بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا تو میں ان کے موقف پر وضاحت حاصل کرنے تیار ہوں۔بال کرشنا جے ڈی ایس کے ان 7ارکان اسمبلی میں سے ایک ہیں جن کے خلاف جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی بی بی ننگیا کی جانب سے داخل کردہ نااہلی کی عرضی پر اسپیکر اسمبلی کے بی کاولی واڈ نے اپنے احکام محفوظ رکھے ہیں۔ اسی دوران ہائی کورٹ کی واحد بنچ جس نے نااہلی پرجے ڈی ایس کی عرضی کی سماعت کی کے بی کولیواڈ سے اپیل کی کہ وہ دوپہر سے پہلے اپنے فیصلہ کا اعلان کریں۔ اسپیکر اس مسئلہ پر ایڈوکیٹ جنرل مدھو سدن سے مشاورت کررہے ہیں۔اسپیکر جنہوں نے ایڈوکیٹ جنرل سے اس مسئلہ پر بات کی کہا کہ قانون انسداد انحراف کے تحت فیصلہ لینے کا مسئلہ ہائی کورٹ کے حدود میں نہیں آتا۔انہو ں نے کہا کہ عدالت سے انہیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بال کرشنا نے کہاقبل ازیں ہمیں وہپ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں ۔ اس مرتبہ اگر ہمیں بات چیت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے اور موقف واضح کیا جاتا ہے تو ہم بات کریں گے ۔ ہم اس کے پابند رہیں گے ۔ تاہم جیسے کہ میں نے قبل ازیں کہا تھا انہو ں نے ہمیں پارٹی سے معطل کردیا ہے اور وہپ بھی جاری کیا ہے ۔ دیوے گوڑا کا قدم الجھن بھرا ہے ۔ ہمیں یہ نہیں پتہ کہ ان کے ذہن میں کیا ہے اور پارٹی سے برطرف نہ کرتے ہوئے معطل کرنے کے بعد وہ ہم سے کس بات کی توقع رکھ رہے ہیں۔اسی دوران ایک اور معطل رکن اسمبلی ضمیر احمد نے میسور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے ڈی ایس میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہو ں نے نشاندہی کی کہ وہ 25مارچ کو میسور میں صدر کانگریس راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔