انتخابی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہنے والے 68سرکاری ملازمین کو نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 1:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار24؍مئی (ایس او نیوز) ودھان سبھا انتخابات میں سونپی گئی ذمہ داریا ں نبھانے میں ناکام رہنے والے 68سرکاری ملازمین کو انتخابی افسر کی طرف سے نوٹس جاری کردی گئی ہے۔ 

بتایاجاتا ہے کہ جن افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، ان میں سے بہت سے افراد نے ہرطرح کی تکالیف برداشت کرتے ہوئے اور صحت خراب رہنے کے باجود بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔ مگر 68سرکاری ملازمین پہلے مرحلے میں ٹریننگ میں غیر حاضر رہ کر اپنی ذمہ داری نبھانے سے دامن بچاگئے تھے۔انتخابی افسر کے مطابق اس بار انتخابی ذمہ داری اداکرنے کے لئے نوجوان ملازمین کے بجائے زیادہ عمر والے اور تجربہ کار افراد کو ہی بڑی تعداد میں منتخب کیا گیا تھا۔

ضلع شمالی کینرا کے 6اسمبلی حلقوں میں جملہ 9716افراد پر مشتمل عملہ ترتیب دیا گیا تھا۔جس میں زیادہ تر چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل تھے۔ان میں سے کئی افراد ذیابیطس ، بلڈپریشر اور ایسی ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجودانہوں نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔انتخابی ذمہ داریوں کی تربیت کے لئے منعقدہ پہلے مرحلے کی نشست میں کچھ افراد نے اپنی بیماریوں کا سبب بتاکر شرکت نہیں کی ۔ مگر 68ملازمین ایسے تھے جنہوں نے کوئی معقول وجہ بتائے بغیر تربیتی نشست سے غیر حاضر رہنے کو ترجیح دی۔ایسے افراد کے خلاف انتخابی افسر کی طرف سے ’وجہ بتاؤ‘نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے اس نوٹس کا جواب بھیجا ہے جبکہ بعض نے ابھی تک نوٹس کا جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے۔

دوسری طرف سرکاری ملازمین کے حلقوں میں یہ بات بھی عام ہوگئی ہے جو افسران اور ملازمین اپنا کوئی اثر ورسوخ رکھتے ہیں ، وہ انتخاب کے دنوں میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری نبھانے سے بڑی آسانی کے ساتھ بچ گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...