کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ’نوٹا‘ چوتھے مقام پر جنوبی بنگلورو میں 15,829 ووٹروں نے نوٹا کو ترجیح دی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو 20مئی (ایس او نیوز) اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ’نوٹا‘ کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ جملہ 26 حلقوں میں سے 24 حلقوں میں نوٹا کو چوتھے مقام پر دیکھا گیا ہے ۔ کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے بعد ووٹروں نے ’نوٹا‘ کو اگلی ترجیح دی ہے ۔ شہر کے تمام 26حلقوں میں کم از کم 12 اور زیادہ سے زیادہ 28 امیدواروں نے اسمبلی انتخابات کا سامنا کیا لیکن ان حلقوں میں پہلا اور تیسرا مقام اہم سیاسی پارٹیوں کی جھولی میں چلا گیا اور نوٹا کو چوتھا مقام حاصل ہوا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی ، جے ڈی یو ، ری پبلک پارٹی آف انڈیا ، اے آئی ایم ای پی (آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی ) سمیت کئی پارٹیوں کے امیدواروں سے زیادہ ووٹروں نے نوٹا کو ترجیح دی ہے ۔کرناٹک میں بنگلورو جنوبی حلقہ میں سب سے زیادہ یعنی 15,829 ووٹروں نے ’نوٹا‘ کا انتخاب کیا ہے جبکہ 14 حلقوں میں نوٹا ووٹوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ دیکھنے کو ملی۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ’نوٹا‘ کے سہولت فراہم کی گئی تھی اس کے باوجود اتنی زیادہ مقدار میں نوٹا کو ووٹ نہیں ملے تھے ۔ لیکن اس بار ووٹروں نے ڈھونڈ کر ٹونا کا بٹن دبایا ہے ۔مزید یہ کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کابادامی اسمبلی حلقہ سمیت 4 حلقوں میں ووٹروں سے سب سے زیادہ نوٹا کو ووٹ دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔