شراب خانہ میں موجود لڑکیوں پر حملہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ۔مینگلور کے وی ایچ پی لیڈر شرن پمپ ویل کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2018, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 10؍مئی (ایس او نیوز) وشواہندو پریشد منگلورو کے سکریٹری شرن پمپ ویل نے کہا ہے کہ پَب یعنی شراب خانہ میں رقص کرنے ، شراب نوشی وغیرہ میں ملوث نوجوان لڑکیوں پر اگر کوئی حملہ کرتا ہے تو و ہ ایک اچھا کام ہے۔وہ   ایک  نیوز پورٹل کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئےاپنے  خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

مذکورہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں بجرنگ دل کے لیڈر کے طورپہنچان رکھنے والاشرن پمپ ویل فی الحال اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں ساحلی علاقے میں بی جے پی کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔

منگلورو اور اس کے اطراف میں غیراخلاقی پولیس گیری کے تعلق سے شرن پمپ ویل نے اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ :’’ اگر کوئی سماج میں بیداری لانا چاہتا ہے اور اس ضمن میں مار پیٹ بھی کی جاتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ایک نوجوان لڑکی اگر پب میں جاتی ہے تو وہ وہاں پرڈرگس اور شراب استعمال کرتی ہے، رقص کرتی ہے۔ ایسے شراب خانوں  میں سیکس مافیا بھی موجودہے۔یہ سب دیکھنے کے بعد کیا ہمیں خاموش بیٹھنا چاہیے؟

منگلورو ایک اچھے کلچر والا شہر ہے۔ اس طرح کی حرکتوں پر روک لگانے کے لئے نوجوان سرگرم رہتے ہیں۔‘‘شرن پمپ ویل نے اپنی غیر اخلاقی پولیس گیری کے لئے استدلا ل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شراب نوشی سے باز رکھنے کے لئے ٹی وی پر اشتہارات آتے ہیں۔اسی کو عملی شکل دینے کے لئے یہ کام(غیراخلاقی پولیس گیری) انجام دیاجاتا ہے۔ شرن پمپ ویل کے مطابق ساحلی کرناٹکا میں صرف ہندتووا کے حامی اور گؤ رکھشا کرنے والے ہندو امیدواروں کو انتخابات میں کامیابی دلانے کی نیت سے وی ایچ پی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت میں مہم چلائی جارہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...