کانگریس میں کسی کو رشوت دینے کا رواج نہیں : آنجنیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2017, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا کہ وزیراعلیٰ سدرامیا یا کسی بھی کانگریس لیڈر نے کانگریس اعلیٰ کمان کو بھاری رقم ادا کی ہے۔ ٹمکور کے بیدر کٹے میں ٹمکور یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سال سے سدرامیا کی قیادت والی حکومت ریاست کے غریبوں اور کسانوں کی فلاح کیلئے مثالی کام انجام دے رہی ہے۔ اقتدار پر بنے رہنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو کسی کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی نظام کانگریس پارٹی میں رائج ہے۔ ریاست میں کسی دلت کو وزیراعلیٰ بنانے کی مانگوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مانگ کافی دیرینہ رہی ہے، لیکن فی والوقت پسماندہ طبقے سے وابستہ سدرامیا تمام طبقات کو اعتماد میں لے کر حکومت چلا رہے ہیں، کسی دلت کو وزیراعلیٰ بنانے کی مانگ پر اسی وقت غور کیا جاسکتاہے جبکہ ریاستی اسمبلی انتخابات مکمل ہوجائیں اور نئے لیڈر کے انتخاب کی ضرورت پیش آئے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات بھی سدرامیا کی قیادت میں ہی ہوں گے اور ایک بار پھر سدرامیا ریاست کے وزیراعلیٰ ضرور بنیں گے۔گبی میں ایک دلت نوجوان پر مظالم کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے محکمہ نے جانچ کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ٹمکور یونیورسٹی میں ہاسٹل کی تعمیر کیلئے محکمۂ سماجی بہبود کی طرف سے 17.5 کروڑ روپیوں کی فراہمی کا وزیر موصوف نے اعلان کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔