بھٹکل میں پولیس عملے کو دھمکانے والوں پر دائر کیا گیا مقدمہ واپس لینا ممکن نہیں؛ کاروار میں آئی جی پی نمبالکر کا شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2017, 1:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 8؍اکتوبر(ایس او نیوز)مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے کہاہے کہ جب کسی پر پولیس کی طرف سے کوئی دفعہ (سیکشن) لاگو کی جاتی ہے تو پھر چاہے کتناہی دباؤ کیوں نہ ڈالا جائے، اسے یونہی واپس لینا ممکن نہیں ہوتا۔ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پوری تفتیش اور تحقیقات کے بعد ہی ہوتا ہے۔

بھٹکل میں میونسپالٹی کی دکانوں سے متعلقہ تنازعے میں جن لوگوں پر ڈکیتی کے الزامات کے تحت کیس داخل کیا گیاہے اس تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیمنت نمبالکر نے کاروار میں منعقدہ پولیس کانسٹیبلوں کے 11ویں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرنے کے دوران یہ بات  کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح مقدمات دائر کرنے کے پیچھے کسی کو ذاتی طور پرنشانہ بناکر اقدام کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے ،بلکہ ہنگامے کے دوران جن لوگوں نے پولیس عملے کو دھمکایاتھا اور موبائل چھیننے کی کوشش کی تھی انہی پر ڈکیتی سے متعلقہ دفعات کے تحت کیس داخل کیا گیا ہے۔

ہیمنت نمبالکر نے شرپسندوں کے خلاف سختی کے ساتھ نپٹنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ساحلی کرناٹکا میں  امن و امان  میں خلل ڈالنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی فضا میں زہر گھولنے والوں اور فسادات بھڑکانے کی کوشش کرنے والے گروپ پرپولس کی کڑی نگاہ ہے،  اور میں نے اپنے  حدود کے سبھی سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو سختی کے ساتھ اس بات کا حکم دیا ہے کہ ایسوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ لاگو کرکے انہیں گرفتار کرے۔

خیال رہے کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی مختلف تنظیموں کے علاوہ نامدھاری سماج کی طرف سے گذشتہ روز بھٹکل میں  احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اہتمام کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بلدیہ کی عمارت پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے ملزمین پر ڈکیتی جیسا سخت سیکشن جو لگایا گیا ہے ، اسے فوری طور پر پولیس خود منسوخ کردے۔ نامدھاری سماج کے صدر نے احتجاجی مظاہرے کے دن اخباری نمائندوں کے سامنے کیمرے پر اس بات کا اعلان بھی کیا تھا کہ ان کی مانگ منظور کی گئی ہے اور ایڈیشنل ایس پی نے خود ملزمین پر لگایا گیا یہ چارج واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔

نشہ آور چیزیں فروخت کرنے والوں کے متعلق خبر دینے عوام سے اپیل

کاروار میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی نے عوام سے اپیل کی کہ ساحلی علاقے میں نشہ آور چیزیں فروخت کرنے والوں سے زیادہ اس کی سپلائی کرنے والوں کے بارے میں متعلقہ اعلیٰ پولیس افسران کو سراغ فراہم کریں۔

عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اس لئے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے پیغامات کو سوشیل میڈیا پر فارورڈ کرنے سے پرہیز کریں۔کیونکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں اس پر پوری طرح نگرانی رکھنے کے لئے ایک خصوصی سیل تشکیل دیا گیاہے ۔لہٰذااس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

منگلورو میں ISISکے کارکنان موجود ہونے کی بات سلفی تحریک کے ذمہ دار اسماعیل شافع کے حوالے سے جو سامنے آئی ہے اس پر آئی جی پی نے بتایا کہ اسماعیل شافع نے نوجوانوں کو ISISجیسی دہشت گرد تنظیموں سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے بیان دینے کی بات تفتیش کے دوران کہی ہے۔پھر بھی پولیس پوری طرح مستعدی سے اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔

تربیت سے فارغ ہونے والے پولیس کانسٹیبلوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بن کر اپنے فرائض انجام دینا چاہیے۔ کسی بھی باہری دباؤ کا شکار نہ ہوکر صرف قانونی حدود میں رہتے ہوئے دلجمعی اور خلوص کے ساتھ اپنی منصبی ذمہ داریاں نبھانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔