کیلس نے گیند بازوں کی ناقص کارکردگی کا کیا دفاع کیا
کولکاتہ،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کولکاتہ کے کوچ جیک کیلس نے گجرات کے خلاف اپنے گیند بازوں کی ناقص کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔ کیلس نے کہا کہ صرف ایک میچ کے بعد ہم خراب بولنگ کی یونٹ نہیں بن جاتے۔ گجرات کے خلاف کولکاتہ کی ٹیم 187 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور اس میں سب سے زیادہ گیند بازوں نے رن لٹائے۔کیلس نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ اچھی حکمت عملیاں ہیں۔ بنگلور کی ٹیم 6 میچوں میں صرف دو جیت سے نچلے پائیدان پر ہے اور ان کی نظریں فارم حاصل کرنے پر ٹکی ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ ہم اس کا استعمال فوائد کے لئے کر پائیں گے، ہم اب بھی اعتماد سے بھرے ہیں۔کیلس کو ملال ہے کہ ان کی ٹیم گجرات کو 200 سے زیادہ رنز کا ہدف نہیں دے پائی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن میں کہتا ہوں کہ انہوں نے اچھی گیند بازی کی بالخصوص آخری 5 اوور میں جہاں ہم صرف 46 رنز بنا پائے، لہذا جی ہاں، میں مایوس ہوں کہ ہم نے 10 سے 15 رن کم بنائے۔