دیوے گوڑا سے ڈرکر اپنا حلقہ نہیں چھوڑوں گا مرکز میں ریاستی مفادات کی حفاظت کی ہے: سدانندا گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2019, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی امیدواری سے ڈرکر مرکزی وزیر ڈی وی سدانندا گوڑا دوسرے حلقہ کا انتخاب کرنے کے لئے لابی چلارہے ہیں۔ اس قسم کی وائرل خبروں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے سدانندا گوڑا نے کہاکہ اس قسم کی خبر پھیلانے والے ملک کے دشمن ہیں۔ کس حلقہ میں کونسے امیدوار انتخاب لڑیں گے یہ فیصلہ پارٹی کے سینئر قائدین کرتے ہیں۔ میں کسی امیدوار سے ڈرکر دوسرے حلقہ سے انتخاب لڑنے کوشش نہیں کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیراعظم دیوے گوڑا سے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔ میرے نزدیک ان کی عزت ہے۔ بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ میں گزشتہ 5؍سال کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں پر مشتمل کتابچہ کا اجراء کرتے ہوئے سدانندا گوڑا نے کہاکہ بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ کو چھوڑ کر دوسرے حلقہ سے انتخاب لڑنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ خبر حقیقت سے دور ہے۔ پارٹی ہائی کمان جس حلقہ سے انتخابات کا سامنا کرنے کی ہدایت دیں گے اسی حلقہ سے میں انتخابی جدوجہد کروں گا۔ حقیقت کو چھپاکر خواہ مخواہ افواہیں پھیلانا کہ دیوے گوڑا سے ڈرگیا ہوں اس لئے حلقہ چھوڑ رہا ہوں یہ نامناسب عمل ہے۔ اخباری کانفرنس میں سدانندا گوڑا نے خود کی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے قائدین کے خلاف افواہوں کے سلسلہ میں برہمی ظاہرکی۔ انہوں نے مزید کہاکہ خدمات اور کارناموں کو دیکھ کر لوگ ووٹ دیتے ہیں۔ بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ میں گزشتہ 5؍برسوں کے دوران میں نے عمدہ خدمات انجام دی ہیں۔ اپنی خدمات اور کارناموں کی بنیاد پر میں عوام سے ووٹ کا مطالبہ کروں گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزیرکے طور پر میں نے ریاست کی زمین اور پانی کے معاملہ میں ریاست کے مفادات کی حفاظت کی ہے۔ جب ریاست کا معاملہ درپیش ہوتا تو میں نے اپنی طاقت سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور شمالی پارلیمانی حلقہ میں کئی دہائیوں سے سرد خانہ میں پڑے ہوئے دفاعی محکمہ سے متعلق تنازعات کو حل کیاگیا ۔ سڑکوں ، اسکول ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمۂ دفاع کی اراضی کو الاٹ کرانے میں تعاون کیاگیا ہے۔ اراکین پارلیمان کے آدرش گرام یوجنا سے لے کر ہر حلقہ میں عمدہ خدمات انجام دی گئی ہیں۔ موذی مرض کینسر سے متعلق دوائیوں کی قیمت میں بتدریج کمی لانے کا سہرا ہماری حکومت کے سرجاتا ہے۔ بنگلور سب اربن ریلوے پراجیکٹ کی منظوری اور اس پر عمل آوری ، کاویری ، مہادائی سمیت بہت سارے ریاستی مسائل میں انصاف فراہم کرنے کے معاملہ میں کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔