مودی اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:05 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،20جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے، ہزاروں کروڑ روپے کا قرض معاف کرکے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے اپنے دوست صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعظم پر طرح طرح سے ’دوست صنعت کاروں‘ کو ہزاروں کروڑ روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزام لگائے۔ انہوں نے ان میں رافیل سودا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق ایک معاہدہ سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ سے لے کر اس نجی کمپنی کو دے دیا گیا جسے اس سیکٹر کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس پرائیوٹ کمپنی کو ا س سے 25000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم اوروزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر رافیل سودے کی قیمت سے متعلق معلومات رازداری کے شرائط کا بہانہ بناکر ملک سے چھپانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور اقتدارمیں ایک رافیل طیارہ کی قیمت 520کروڑ روپے طے ہوئی تھی جسے مودی حکومت نے 1600کروڑ روپے طے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران میں نے رازداری کی شرطوں کے بارے میں ان سے پوچھا تھا لیکن انہوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ رازداری کا کوئی ایسا معاہدہ ہندوستان اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان ہوا ہے۔ اب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے ملک سے قیمت کی معلومات کیوں چھپائی؟ وزیر اعظم کو ملک کے عوام کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے ایچ اے ایل سے یہ معاہدہ لے کر نجی کمپنی کو کیوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم چوکیدار نہیں بلکہ شراکت دار بن گئے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ ایک کمپنی کے اشتہار پروزیر اعظم کی تصویر شائع ہوتی ہے ۔ مسٹر مودی ان طاقتوں کے لئے تو سب کچھ کرتے ہیں جو انہیں مدد پہنچاتی ہے لیکن غریبوں، کمزوروں ، دلتوں اور اقلیتوں کے لئے ان کے دل میں تھوڑی سی بھی جگہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...