شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرنے پر سنجیدہ لگتا ہے : امریکی خفیہ ادارہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 6:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 25ستمبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز)   امریکی ذرائع ابلاغ سے موصولہ ا طلاع کے مطابق امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر واقعی آمادہ ہے

۔پیر کو ریاست کینٹکی کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں اور صورتِ حال میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں۔رواں سال مئی میں سی آئی اے کی سربراہی سنبھالنے کے بعد جینا ہیسپل کا کسی عوامی تقریب سے یہ پہلا خطاب تھا۔امریکی انٹیلی جنس حکام کم جونگ ان اور ان کے نمائندوں کی جانب سے جوہری ہتھیار تلف کرنے کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے رہے ہیں اوریہ پہلا موقع ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے ان وعدوں کے وفا ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اپنے خطاب میں جینا ہیسپل نے امریکہ کے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت اپنے ملک کی جوہری صلاحیت کو اپنے اقتدار کے لیے ضروری خیال کرتی ہے اور اسے اپنے حق میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ حکومت کو اس بارے میں اپنا موقف تبدیل کرنے پر آمادہ کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیوں کہ ان کے بقول اس نے یہ ہتھیار برسوں کی محنت سے تیار کیے ہیں اور وہ اتنی آسانی سے انہیں ترک کرنے پر راضی نہیں ہوگی۔ لیکن سی آئی اے سربراہ کے بقول امریکہ اب شمالی کوریا کو اس بارے میں قائل کرنے کی کہیں بہتر پوزیشن پر ہے جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہِ راست رابطوں اور تعلق کا استوار ہونا ہے۔گو کہ صدر ٹرمپ رواں سال جون میں کم جونگ ان سے اپنی ملاقات کے بعد سے کئی بار شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے ہدف کے بارے میں امید افزا بیانات دے چکے ہیں، امریکی انٹیلی جنس حکام تاحال اس بارے میں محتاط ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز پر امریکہ کے نیشنل انٹیلی ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ اب تک کی دستیاب معلومات کی بنیاد پر امریکہ کا تجزیہ یہی ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری عزائم تبدیل نہیں ہوئے اور اس نے اس حوالے سے جو چند اقدامات کیے ہیں وہ محض نمائشی نوعیت کے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...