شمالی کورین رہنما کا دورۂ امریکہ، پومپیو سے ملاقات کا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 12:27 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 30مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مہمان رہنما سے مذاکرات کریں گے۔کم یونگ چول شمالی کوریا کے انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ اور شمالی کوریا کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب چیئرمین ہیں جو منگل کو بیجنگ سے ایئرچائنا کی ایک پرواز کے ذریعے نیویارک روانہ ہوئے تھے۔مغربی ذرائع ابلاغ نے کم یونگ چول کی بیجنگ کے ہوائی اڈے پر لی جانے والی تصویریں نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہوئے ہیں جس کے بعد وائٹ ہاو?س نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی تھی۔بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کم یونگ چول کا دورہ ان کے خط کا ٹھوس جواب ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے نام اپنے ایک خط میں دونوں رہنماؤں کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن بعد ازاں شمالی کوریا کے مثبت جواب اور ملاقات پر اصرار کے بعد اگلے ہی روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ملاقات کے انعقاد کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔بعد ازاں امریکہ کے ایک وفد نے شمالی و جنوبی کوریا کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے تین روز تک شمالی کورین حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات طے کرنا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم یونگ چول کے دورہ امریکہ کا مقصد بھی سربراہی ملاقات کی تیاریوں پر بات چیت کرنا ہے اور ان کی امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں مجوزہ سربراہی اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔کم یونگ چول شمالی کورین فوج کے فور اسٹار جنرل ہیں اور ان کا شمار کم جونگ ان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔امریکی تھنک ٹینک 'ولسن سینٹر' کے کوریا پروگرام کی سربراہ جین لی کا کہنا ہے کہ کم یونگ چول شمالی کوریا کے سربراہ کے نہ صرف اسٹریٹیجکل معاملات پر مشیر ہیں بلکہ وہ اپنے رہنما کی خواہشات کے ترجمان بھی سمجھے جاتے ہیں۔ذرائع ابلاغ نے کم یونگ چول کے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کی تھیں۔جین لی کے بقول کم یونگ چول دراصل کم جونگ ان کی طرف سے مذاکرات کے لیے امریکہ آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت اس سربراہی اجلاس سے متعلق کتنی سنجیدہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جو ہیگن کی سربراہی میں ایک امریکی وفد سنگاپور میں بھی موجود ہے جو وہاں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ یہ تمام رابطے اس لیے ہورہے ہیں کہ اگر سربراہی اجلاس 12 جون کو ہی ہوا تو اس کے لیے تیاری مکمل کرلی جائے۔ اور اگر کسی وجہ سے یہ ملاقات موخر ہوئی تو ان کے بقول امریکہ اس کے لیے بھی تیار ہوگا۔امریکی حکام کا کہناہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور شمالی کوریا کے مابین مزید رابطے اور وفود کے تبادلے ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...