ٹرمپ کی بیجنگ آمد، تجارت اور شمالی کوریا ایجنڈا پر سرفہرست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 11:25 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن9نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈونالڈ ٹرمپ بدھ کے روز بیجنگ پہنچے، جو امریکی صدر کے طور پر یہ اْن کا پہلا دورہ ہے۔ یہ کوشش کرتے ہوئے کہ امریکہ میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع یقینی بنائے جائیں، وہ چین کے بارے میں اکثر منفی باتیں کہتے رہے ہیں۔اْن کے دورے میں، تجارت ایجنڈا کا اہم موضوع ہے، لیکن شمالی کوریا کا معاملہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ صدر اس بات کے خواہاں ہیں کہ چین پر زور ڈالیں کہ وہ اپنے قریبی اتحادی اور چوٹی کے تجارتی ساتھی، شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے۔ بیجنگ آمد سے کچھ ہی گھنٹے قبل سیؤل میں تقریر کرتے ہوئے، شمالی کوریا کا معاملہ ہی اْن کا موضوع رہا۔صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کو سخت پیغام بھیجا، جس کے لیڈر کم جونگ اْن پر زور دیا گیا کہ ’’بہتر راستے‘‘ پر گامزن کے لیے پہلا قدم یہ ہوگا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار تلف کر دیں۔ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا کہ ’’ہمارے بارے میں غلط اندازہ نہ لگاؤ، ہمیں آزمائش میں نہ ڈالو۔ ہم اپنی مشترکہ سکیورٹی، اپنی مشترکہ خوش حالی اور اپنی مقدس آزادی کا دفاع کریں گے‘‘۔صدر کے الفاظ کی حمایت میں امریکہ کے تین لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز اور جوہری آبدوزیں تعینات ہیں، جن کے لیے صدر نے کہا ہے کہ یہ جزیرہ نما کوریا کے قریب ’’حکمت عملی کے حامل مقامات پر موجود ہیں‘‘۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کو ’’مکمل طور پر ناکام‘‘ قرار دیا۔ اور، کہا کہ بگاڑ کی شکار حکومت کی حکمرانی ایک غلط سوچ رکھنے والا مطلق العنان کر رہا ہے، جس نے اپنے ہی عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔یہ بات یقینی ہے کہ سخت الفاظ کا استعمال شمالی کوریا کو اشتعال میں لاسکتا ہے، جس کی جانب سے سخت بیان بازی کا امکان ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...