شمالی کوریا کی امریکی بحری بیٹرے سے متعلق دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 7:31 PM | عالمی خبریں |

سیول،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے ذریعے پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈبونے کے لیے تیار ہے۔امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ’یو ایس ایس کارل ونسن‘ طیارہ بردار بحری جہاز کو جزیرہ نما کوریا کی طرف روانہ کیا گیا تھا، تاکہ ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا جواب دے سکے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا پر جوہری اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق عائد پابندیوں کے باوجود پیانگ یانگ ایسے تجربات کرتا رہا ہے۔پیانگ یانگ 2006ء سے پانچ جوہری تجربات کر چکا ہے جن میں سے دو گزشتہ سال کیے گئے تھے۔اْدھر شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہاپ نے کہا کہ ٹونی کم، جن کا کوریائی نام کم سینگ ڈک ہے، کو جمعہ کو پیانگ یانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ٹونی کم نے پیانگ یانگ میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک ماہ تک ’اکاوئٹنگ‘ کا مضمون پڑھایا۔شمالی کوریا میں پڑھانے سے قبل اْنھوں نے چین میں ین بین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی پڑھایا۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ”امریکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے“۔لیکن امریکہ کے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور پیانگ یانگ میں سویڈن کے سفارت خانے کے ذریعہ امریکہ شمالی کوریا میں اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے کوشش کرتا ہے۔شمالی کوریا نے فوری طور اس حراست پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ٹونی کم تیسرے امریکی شہری ہیں جنہیں شمالی کوریا میں گرفتار کیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...