شمالی کوریا نے جوہری تجربہ گاہوں کو منہدم کرنا شروع کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 1:46 PM | عالمی خبریں |

پیانگ یانگ16مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے تجربوں کے لیے مختص مقامات کو منہدم کرنا شروع کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا سے تعلقات کی بحالی کے عمل کو ا?گے بڑھاتے ہوئے شمالی کوریا نے ان جگہوں کو منہدم کرنے کا ا?غاز کردیا ہے جہاں جوہری تجربات کیے گئے۔پیانگ یانگ نے پنگی ری نام جوہری تجربہ گاہ کو گرادیا ہے جسے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تجربہ گاہوں کے خاتمے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات بحال ہوئے ہیں جب کہ امریکا اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی بھی کم ہوئی ہے، پیانگ یانگ نے تین امریکی قیدیوں کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا ہے جس کی ستائش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے متنازع جوہری تجربات پر اسے نہ صرف امریکی بلکہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کئی پابندیوں کا سامنا تھا اور ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سخت گیر موقف میں نرمی کرتے ہوئے جوہری ٹیکنالوجی کو کم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید تجربات نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

داعش کے ہاتھوں اغوا130 شامی خاندانوں کا انجام بدستور نامعلوم

چند ہفتے قبل شام میں شدت پسند تنظیم "داعش" کے جنگجوؤں نے دیر الزور میں آندھی اور طوفان سے فائدہ اٹھا کر "البحرہ" پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے جب کی داعش نے 130 خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ٹرمپ کا وزیر دفاع جم میٹس کو ہٹانے کا اشارہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکی ٹیلی وژ ن چینل سی بی ایس کے پروگرام 60 Minutes میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اْنہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔