کوریا نے صرف دو گھنٹے قبل امریکی نائب صدر سے ملاقات منسوخ کر دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 12:23 PM | عالمی خبریں |

پیانگ یانگ 21فرو ری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق نائب صدر مائیک پنس جنوبی کوریا میں سرمائی اولپمک گیمز کے موقع پر شمالی کوریا کے سینئر عہدے داروں کے ایک وفد سے ملاقات کے لیے تیار تھے تاہم پیونگ یانگ نے اس "مختصر ملاقات" کو آخری لمحوں میں منسوخ کر دیا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اولمپگ گیمز کے افتتاح کے موقع پر پنس کی شمالی کوریا کے وفد کے ساتھ ملاقات کا امکان تھا۔ امریکی نائب صدر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار تھے تا کہ شمالی کوریا پر اس کے غیر قانونی بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگراموں سے دست بردار ہونے کے لیے زور دیا جا سکے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ نہ اٹھائے جانے پر افسوس ہے ۔دوسری جانب مائیک پنس کے ایک سینئر اہل کار نِک آئرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کِم جونگ اْن اپنی قاتل حکومت کی کارستانیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ملاقات سے پیچھے ہٹ جانے کی شاید یہ ہی وجہ ہے یا پھر شاید ان کی طرف سے مل بیٹھنے اور بات چیت کی قطعا کوئی نیت نہیں تھی ۔دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے طور پر بتایا ہے کہ مائیک پنس 10 فروری کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی بہن کِم یو جونگ اور ریاست کے اعزازی صدر کِم جونگ نام سے ملاقات کے لیے راستے میں تھے تاہم شمالی کوریا نے صرف دو گھنٹے قبل ملاقات منسوخ کر دی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...