ریاستی حکومت شمالی کرناٹک کی ہمہ جہت ترقی کی پابند: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 12:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شمالی کرناٹک کی ہمہ جہت ترقی کی پابند ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے عنقریب17 سو کروڑ روپیوں کا خصوصی پیاکیج وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کی یہ خواہش ہے کہ کرناٹک متحد رہے اور ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں میں اپنے مقام کو اور بھی بلندی کی طرف لے جائے۔ کسی بھی حال میں علاحدگی پسند ی کی آواز یں ریاست میں نہ اٹھیں۔

ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا کے اس بیان پر کہ مخلوط حکومت وزراء سرکاری افسروں اور ملازمین کے تبادلوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ایشورپا کو حکومت پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے، وہ اپنا کام کرتے رہیں اور حکومت اپنا کام کرے گی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ہر کانگریسی کی خواہش ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں۔ لیکن انتخابات کے بعد اگر حالات سازگار نہ ہوں تو ممتا بنرجی یا مایاوتی یا پھر کوئی بھی قومی رہنما کی قیادت میں اگر سیکولر حکومت قائم ہوتی ہے تو کانگریس اس حکومت کے ساتھ رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو زبردست کامیابی کا یقین ہے۔ خاص طور پر کرناٹک میں بی جے پی کا صفایا کرنے کے لئے پارٹی کارکنوں نے ابھی سے کمر کس لی ہے۔ ریاستی کی سیکولر طاقتیں مل کر بی جے پی کو ضرور سبق سکھائیں گی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...