علاحدہ ریاست کی تحریک غیر ضروری: ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 12:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ایم بی پاٹل نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کو علاحدہ ریاست قرار دینے کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔ اس کی بجائے یہ جدوجہد کرنی چاہئے کہ اس علاقے کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں شمالی کرناٹک سے ناانصافی ہونے نہیں دی جائے گی۔ متحدہ کرناٹک کی فکر کے ساتھ ترقی یافتہ شمالی کرناٹک کا تصور غلط نہیں، لیکن علاحدہ ریاست کا مطالبہ غلط ہے۔ ایم بی پاٹل نے کہاکہ ہر ایک کو اس بات کا دکھ ہے کہ شمالی کرناٹک نے اس رفتار سے ترقی نہیں کی جس رفتار سے جنوبی ریاست کے شہر ترقی کررہے ہیں۔ حکومت کو اس طرف متوجہ کرانے کی ضرورت ہے کہ شمالی کرناٹک میں بھی رفتار ترقی کو اس قدر بڑھائی جائے کہ وہ ریاست کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکیں۔ ایسا کرنے کی بجائے الگ ریاست کے لئے تحریک چلانے کی بات کرنا غیر دانشمندی ہے۔ بیجاپور کے رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل کے اس بیان پر کہ اگر وہ ریاست کے وزیر داخلہ ہوتے تو تمام دانشوروں کو گولی ماردیتے ، ایم بی پاٹل نے کہاکہ اس طرح کے بیانات دے کر بسون گوڈا پاٹل یاتو بی جے پی کے زہریلی زبان والے مرکز ی وزیر اننت کمار ہیگڈے سے مسابقت کررہے ہیں یا پھر یہ ثابت کررہے ہیں کہ ان کا دماغی تواز ن بگڑ چکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...